امریکا میں کارگو طیارے کو حادثہ، 10 افراد ہلاک

امریکا میں کارگو طیارے کو  حادثہ، 10 افراد ہلاک

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی ریاست کینٹکی کے گورنر کا کہنا ہے کہ لوئی ول کے ایئرپورٹ سے اڑان بھرتے ہوئے کوریئر کمپنی یو پی ایس کا کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔۔۔

 مرنے والوں میں طیارے کے عملے کے تین افراد بھی شامل ہیں۔باقی افراد زمین  پر موجود عمارتوں میں ہلاک ہوئے ۔طیارہ انوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب جارہا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں