ایرانی صدر نے بڑھتی مہنگائی کا ذمہ دار مہنگی بیوروکریسی کو ٹھہرا دیا
تہران(اے ایف پی)ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ملک میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ خود حکومت ہے۔۔۔
انہوں نے بتایا کہ ملک کی بڑی اور مہنگی بیوروکریسی جس میں 24لاکھ سرکاری ملازمین شامل ہیں، مہنگائی میں اضافے کا سبب بنی ہے ۔ پزیشکیان نے کہا غیر ضروری اخراجات کم کرنے اور بجٹ خسارے کو کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔