عالمی تیکوانڈو چیمپئن شپ ایرانی کھلاڑی کا اسرائیلی حریف سے مقابلے سے انکار

عالمی تیکوانڈو چیمپئن شپ ایرانی کھلاڑی کا اسرائیلی  حریف سے مقابلے سے انکار

یروشلم(اے ایف پی)ایرانی کھلاڑی روزھان گودارزی نے کینیا میں ہونے والے یو 21 عالمی تیکوانڈو چیمپئن شپ میں اسرائیلی کھلاڑی یارڈن نیشر کے خلاف مقابلہ کرنے سے انکار کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گودارزی نے صہیونی حریف کے ساتھ گروپ میں ہونے کی وجہ سے مقابلہ چھوڑ دیا۔ اسرائیلی فیڈریشن نے کہا کہ کھیل کو لوگوں اور قوموں کے درمیان پل کے طور پر استعمال کرنا چاہیے ، نہ کہ سیاسی بائیکاٹ کے لیے، تمام ممالک بین الاقوامی قوانین اور اولمپک اقدار کا احترام کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں