سابق امریکی سینیٹر بین ساسے کینسر میں مبتلا
واشنگٹن(رائٹرز)سابق امریکی سینیٹر اور ریپبلکن رہنما بین ساسے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کینسر میں مبتلا ہیں۔انہوں نے بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز نے انہیں ایسی سنگین بیماری کی تشخیص کی ہے جس کا مکمل علاج ممکن نہیں۔۔۔
ساسے نے اپنے حامیوں اور عوام سے دعاؤں اور اخلاقی حمایت کی اپیل کی۔ امریکی سیاسی حلقوں میں افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔