سعودی عرب : منشیات وصول کرتے ہوئے 6پاکستانی گرفتار

سعودی عرب : منشیات وصول کرتے ہوئے 6پاکستانی گرفتار

ریاض(دنیا مانیٹرنگ)سعودی عرب میں 71 کلو منشیات وصول کرتے ہوئے 6پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔۔۔

 سعودی وزارتِ داخلہ کے سکیورٹی ترجمان طلال الشلہوب کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے زکوٰۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی کے تعاون سے ریاض ریجن میں مقیم 6 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کیا، ملزموں کو 71 کلو میتھایمفیٹامین وصول کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ایک اور کارروائی کے دوران 200 کلو سے زائد منشیات ضبط کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں