امریکا پر9/11 طرز کے حملے کی سازش،کینیائی عسکریت پسند چولو عبد اللہ کو عمر قید

امریکا پر9/11 طرز کے  حملے کی سازش،کینیائی  عسکریت پسند چولو عبد اللہ کو عمر قید

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی عدالت نے کینیا کی عسکریت پسند تنظیم علی شاباب کے رکن چولو عبد اللہ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔۔۔

 عبد اللہ نے فلپائن میں پائلٹ کی تربیت حاصل کی اور امریکا میں 9/11 طرز کے حملے کی سازش کی۔ عبداللہ کو امریکی شہریوں کے قتل اور طیارہ ہائی جیک کرنے کی سازش میں بھی مجرم قرار دیا گیا ۔ امریکی وکیل جے کلے کے مطابق عبد اللہ نے تجارتی طیارہ اڑانے کا لائسنس حاصل کر کے حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ جولائی 2019 میں اسے فلپائن سے گرفتار کر کے امریکا منتقل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں