سوئٹزرلینڈ آتشزدگی، 24 متاثرین کی شناخت، 9 جنوری کو یوم سوگ

سوئٹزرلینڈ آتشزدگی، 24 متاثرین  کی شناخت، 9 جنوری کو یوم سوگ

برن(اے ایف پی)سوئٹزرلینڈ میں نیو ایئر پارٹی کے موقع پر بار میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 40 افراد میں سے 24 کی شناخت کرلی گئی، جن میں 11 کم عمر بچے اور 6 غیر ملکی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے میں 119 افراد زخمی ہوئے، جن میں کئی کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ آتشزدگی کے بعد شہر سوگ کی فضا میں ڈوبا ہوا ہے ،متاثرین کی یاد میں دعائیہ تقریبات جاری ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں 9 جنوری کو قومی یوم سوگ منایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں