نائیجیریا :مسلح گروہوں کا حملہ 30 افراد ہلاک،کئی اغوا
ابوجا(اے ایف پی)نائیجیریا کی شمالی وسطی ریاست نائجر میں مسلح گروہوں نے ایک گاؤں پر حملہ کر کے تیس سے زائد افراد کو ہلاک اور کئی کو اغوا کر لیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے کاسووان داجی گاؤں میں بازار کو بھی نذر آتش کیا اور دکانوں سے خوراک لوٹ لی۔ مقامی طور پر بینڈٹس کہلانے والے یہ گروہ ماضی میں بھی اجتماعی اغوا کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ کیتھولک چرچ نے ہلاکتوں کی تعداد چالیس سے زائد بتائی ہے ۔