گروک نے ڈیپ فیک تصاویر بنانے کیلئے ’’فیس ‘‘مقررکردی
واشنگٹن (اے ایف پی)ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک نے خواتین اور بچوں کی جنسی ڈیپ فیکس بنانے کیلئے اس کے استعمال پر ردعمل کے بعد ادائیگی نہ کرنے والے صارفین کیلئے اپنی تصویر بنانے کی خصوصیت کو بند کر دیا۔۔۔
گروک نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ تصویری تخلیق اور ترمیم فی الحال سبسکرائبرز کو ادائیگی کرنے تک محدود ہے ، آپ ان خصوصیات کو غیر مقفل کرنے کیلئے سبسکرائب کر سکتے ہیں ۔ادائیگی کرنے والے صارفین کو پلیٹ فارم کو اپنے کریڈٹ کارڈ کی معلومات اور ذاتی تفصیلات فراہم کرناہوں گی ۔برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے دفتر نے ادائیگی کرنے والے صارفین تک رسائی کو محدود کرنے کے اقدام کو متاثرین کیلئے توہین آمیزقراردیتے ہوئے کہاکہ یہ کوئی حل نہیں ،اس پر مکمل پابندی ہونی چاہئے ۔