مودی کے ٹرمپ کو کال نہ کرنے کیوجہ سے تجارتی معاہدہ رک گیا :امریکی وزیر تجارت

مودی کے ٹرمپ کو کال نہ کرنے  کیوجہ سے تجارتی معاہدہ رک  گیا :امریکی وزیر تجارت

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا کے وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدہ اس لئے رک گیا کیونکہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے معاہدہ طے کرنے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کال نہیں کی۔۔۔

 ہاورڈ لٹنک کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ تجارتی مذاکرات گزشتہ سال ناکام ہو گئے ، جس کے بعد ٹرمپ نے اگست میں بھارتی مصنوعات پر ٹیرف دگنا کر کے 50 فیصد کر دیا، جو دنیا میں سب سے زیادہ شرح ہے ،اس میں روسی تیل کی خریداری پر بھارت کے خلاف 25 فیصد اضافی محصول بھی شامل ہے ۔ ہاورڈ لٹنک نے کہا کہ سب کچھ تیار تھا اور بس مودی نے صدر کو فون کرنا تھا، مگر وہ ایسا کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھے ، اس لئے مودی نے فون نہیں کیا۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے رواں ہفتے خبردار کیا کہ اگر بھارت روس سے تیل کی درآمدات کم نہیں کرتا تو ٹیرف میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں