کویت :2بھارتی منشیات سمگلر وں کو سزائے موت کا حکم

کویت :2بھارتی منشیات  سمگلر وں کو سزائے موت کا حکم

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک )کویت کی عدالت نے منشیات سمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک سے منسلک دو بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی۔۔

میڈیارپورٹس کے مطابق استغاثہ کی جانب سے پیش کردہ شواہد کی بنیاد پر عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ ملزم بین الاقوامی منشیات سمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ تھے جو کویت سے باہر سے کام کر رہا تھا۔دونوں ملزموں کو سکیورٹی فورسز نے کویت کے علاقوں کیفان اور شوایک سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا اوران سے 14 کلوگرام ہیروئن اور 8 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین برآمد کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں