بین الاقوامی سپیس سٹیشن پر خلاباز کی طبیعت خراب ، زمین پر واپسی کا فیصلہ
واشنگٹن (اے ایف پی)بین الاقوامی سپیس سٹیشن پر خلاباز کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث عملے کو زمین پر واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ خلا باز کی حالت مستحکم ہے ، طبی وجہ واضح نہیں ہوسکی۔ عملے میں امریکا کے 2، جاپان اور روس کا ایک ایک خلاباز شامل ہے۔