ٹرمپ کے طیارے میں خرابی واپس موڑ کر تبدیل کرنا پڑا
واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی طیارہ ایئر فورس ون سوئٹزرلینڈ کے لیے روانگی کے کچھ ہی۔۔۔
دیر بعد معمولی برقی خرابی کے باعث واپس لوٹ آیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق طیارے میں معمولی الیکٹریکل مسئلہ پیش آیا، جبکہ صحافیوں نے پریس کیبن میں چند لمحوں کے لیے لائٹس بند ہونے کی اطلاع دی۔ ٹرمپ بعد ازاں دوسرے طیارے سے روانہ ہوئے اور تقریباً تین گھنٹے تاخیر سے زیورخ پہنچے ، جہاں سے ڈیووس روانہ ہو ئے اور ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کیا ۔