سپین:5لاکھ تارکین کوقانونی حیثیت دینے کامنصوبہ منظور

سپین:5لاکھ تارکین کوقانونی  حیثیت دینے کامنصوبہ منظور

میڈرڈ(اے ایف پی)ہسپانوی حکومت نے ایک فرمان کے ذریعے تقریباً پانچ لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

وزیر امیگریشن ایلما سائز کے مطابق اس فیصلے سے مستفید افراد ملک بھر میں کسی بھی شعبے میں کام کر سکیں گے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انسانی حقوق، سماجی ہم آہنگی اور معاشی ترقی کے اصولوں کے مطابق ہے ۔ منصوبے کا اطلاق ان افراد پر ہوگا جو کم از کم پانچ ماہ سے سپین میں مقیم ہیں اور 31 دسمبر 2025 سے قبل پناہ کی درخواست دے چکے ہیں۔ اپوزیشن نے فیصلے کو غیر قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں