ٹرمپ کا جنوبی کورین مصنوعات پر ٹیرف 15سے بڑھا کر 25فیصد کرنیکا اعلان
واشنگٹن (اے ایف پی)ٹرمپ نے جنوبی کوریا کی مصنوعات پر ٹیرف 15 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے امریکا کیساتھ طے پانے والے تجارتی معاہدے پر بروقت عملدرآمد نہیں کیا۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ ٹیرف کی نئی شرح گاڑیوں، لکڑی، ادویات اور دیگر مصنوعات پر لاگو ہوگی ۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے تاحال اس فیصلے کو قانونی شکل دینے کے لیے کوئی ایگزیکٹو آرڈر جاری نہیں کیا گیا۔