تائیوان تنازع میں امریکی فوج کا ساتھ نہ دیا تو جاپان امریکا اتحاد ختم ہو جائیگا:جاپانی وزیر اعظم
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کی وزیر اعظم تاکائچی نے کہا ہے کہ تائیوان تنازع میں امریکی فوج کا ساتھ نہ دیا تو جاپان امریکا اتحاد ختم ہو جائیگا۔۔۔
انہوں نے کہا اگر تائیوان میں تنازع کے دوران امریکی فوج پر حملہ ہوا اور جاپان کوئی کارروائی نہیں کرتا تو جاپان امریکا اتحاد ختم ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا جاپان امریکی اور جاپانی شہریوں کے تحفظ کیلئے مشترکہ اقدامات کر سکتا ہے ، مگر ہر کارروائی قانون کے دائرے میں ہوگی۔ واضح رہے چین نے تاکائچی کے گزشتہ بیانات کے بعد اپنے شہریوں کو جاپان کے سفر سے روکا ہے اور نایاب دھات کی برآمدات محدود کر دی ہیں جو الیکٹرک گاڑیوں اور میزائل سازی میں استعمال ہوتی ہیں۔