قیامت کی گھڑی قریب تر
واشنگٹن (رائٹرز)جوہری سائنسدانوں نے تاریخ میں پہلی بار قیامت کی گھڑی کو قریب تر کر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ روس، چین اور امریکا جیسے جوہری طاقت رکھنے والے ممالک کا جارحانہ رویہ، جوہری ہتھیاروں پر کنٹرول کے نظام کا کمزور ہونا، یوکرین اور مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں، اور مصنوعی ذہانت (اے آئی)سے جڑے خدشات دنیا کو بڑی تباہی کے خطرے کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ بلٹن آف دی ایٹامک سائنٹسٹس نے گھڑی کا وقت مکمل تباہی کی فرضی علامت آدھی رات سے 85 سیکنڈ پہلے مقرر کیا ہے ۔ یہ وقت گزشتہ سال کے مقابلے میں چار سیکنڈ زیادہ قریب ہے ۔