چٹاگانگ میں بھارتی اکنامک زون منصوبہ منسوخ :بنگلہ دیش

 چٹاگانگ میں بھارتی اکنامک زون منصوبہ منسوخ :بنگلہ دیش

اس جگہ دفاعی صنعتی پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے :ایگزیکٹو چیئرمین بی ای زیڈ اے دفاعی آلات کی کمی بحرانوں کا باعث ، مقامی طور پر تیار کرنیکی ضرورت:عاشق محمود

ڈھاکہ(دنیا مانیٹرنگ)بنگلہ دیش نے چٹاگانگ میں بھارتی اکنامک زون منصوبے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اب بھارتی اکنامک زون کی جگہ یہاں دفاعی صنعتی پارک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین چودھری عاشق محمود نے میڈیا کو بتایا کہ یہ فیصلہ سوموار کو ڈھاکہ میں چیف ایڈوائزر محمد یونس کے دفتر میں بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔چودھری عاشق محمود نے وضاحت کی کہ چٹاگانگ میں انڈیا کے مجوزہ انڈین اکنامک زون کے لیے زمین کا ایک بڑا رقبہ مختص کیا گیا تھا چونکہ اس منصوبے کو منسوخ کر دیا گیا، اس لیے زمین کو نئے دفاعی صنعتی پارک کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔حالیہ عالمی تنازعات کا حوالہ دیتے ہوئے چودھری عاشق محمود نے کہا کہ بعض اوقات یہ جدید لڑاکا طیاروں کی کمی نہیں بلکہ بنیادی آلات کی کمی ہوتی ہے جو بڑے بحرانوں کا باعث بنتی ہے ۔انہوں نے اس طرح کے آلات کو مقامی طور پر تیار کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں