نیدرلینڈز:انسانی سمگلنگ میں ملوث اریٹرین شہری کو 20سال قید
ایمسٹرڈیم (اے ایف پی)نیدرلینڈز کی ایک عدالت نے انسانی سمگلنگ میں ملوث اریٹریا کے شہری امانوئل ولید کو 20 سال قید کی سزا سنا دی۔
عدالت کے مطابق مجرم ایک سفاک سمگلنگ نیٹ ورک چلاتا تھا جس میں تارکینِ وطن کو تشدد کا نشانہ بنا کران سے بھاری رقوم وصول کی جاتیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم نے مہاجرین کے ساتھ کسی قسم کا انسانیت کا مظاہرہ نہیں کیا۔ استغاثہ کے مطابق متاثرہ افراد کو اریٹریا سے لیبیا کے راستے یورپ منتقل کیا جاتا تھا، جہاں انہیں بدترین جسمانی اور ذہنی اذیت دی گئی۔