جرمنی:بجلی بندش کے ذمہ داروں کی نشاندہی پر انعام
برلن (اے ایف پی)جرمن حکام نے منگل کے روز ایک ملین یورو (تقریباً 12 لاکھ ڈالر)کے انعام کا اعلان کیا ہے۔۔۔
جو ایسی معلومات فراہم کرنے پر دیا جائے گا جن کے نتیجے میں ان مشتبہ افراد کی گرفتاری ممکن ہو سکے جو برلن میں بجلی کی ایک لائن کو نقصان پہنچانے اور بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ کا سبب بنے ۔ابتدائی جنوری میں ہونے والی اس بجلی کی بندش کی ذمہ داری قبول کرنے والے انتہا پسند بائیں بازو کے گروہ ولکن گروپ کے کسی بھی رکن کی شناخت پولیس اب تک نہیں کر سکی ، تاہم وزیرِ داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اس کارروائی کا سخت جواب دیں گے ۔