بھارت :جان لیوا نیپا وائرس پھیلنے لگا پھیلاؤ روکنے کیلئے کئی ممالک میں اقدامات

بھارت :جان لیوا نیپا وائرس پھیلنے لگا پھیلاؤ روکنے کیلئے کئی ممالک میں اقدامات

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)بھارت میں جان لیوا نیپا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تھائی لینڈ، ملائشیا، ہانگ کانگ، سنگاپور اور نیپال نے اقدامات شروع کر دئیے ، سرحدوں اور ایئر پورٹس پر اسکرینگ کی جارہی ہے۔۔۔

 عالمی ادارہ صحت کے مطابق تیزی سے پھیلنے والے نیپا وائرس سے جان جانے کا خدشہ 40 سے 70 فیصد تک ہوتا ہے ۔ نیپا وائرس سے بچاؤ کے لیے ابھی تک کوئی ویکسین نہیں بنی ۔ دوسری جانب بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر میں مغربی بنگال میں 2 ہیلتھ ورکرز میں نیپا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں