شام :رواں ماہ داعش کے 30 اہداف پرامریکی بمباری
دمشق(اے ایف پی)امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے رواں ماہ شام میں داعش کے 30 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے ، جس کا مقصد جہادی گروپ پر دباؤ برقرار رکھنا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق 3 فروری سے 12 فروری تک کی فضائی کارروائیوں میں داعش کے انفراسٹرکچر اور اسلحہ ذخیرہ کرنے والے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ 27 جنوری سے 2 فروری کے درمیان داعش کی مواصلاتی اور لاجسٹک سہولتوں پر بھی حملے کیے گئے۔