اسرائیلی سیریز ’’تہران‘‘کی تخلیق کار ڈانا ایڈن نے خودکشی کر لی
ایتھنز(اے ایف پی)اسرائیلی سیریز ’’تہران‘‘ کی تخلیق کار ڈانا ایڈن نے خودکشی کر لی ،معروف اسرائیلی ٹی وی پروڈیوسر ہوٹل کمرے میں مردہ پائی گئی۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق ڈانا ایڈن کی لاش وسطی ایتھنز کے ایک ہوٹل کے کمرے سے برآمد ہوئی۔۔
یونانی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق یہ خودکشی کا معاملہ معلوم ہوتا ہے ۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ فی الحال کسی مجرمانہ کارروائی کے آثار نہیں ملے ۔