پیرو :عبوری صدر جوزے جیری مواخذے کے ذریعے برطرف
لیما(اے ایف پی)پیرو کی کانگریس نے عبوری صدر جوزے جیری کو مواخذے کے ذریعے عہدے سے ہٹا دیا۔
قانون سازوں کی اکثریت نے انہیں بدانتظامی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے منصب کیلئے نااہل قرار دیا۔ کانگریس کے عبوری صدر فرنیڈو نے فیصلے کا اعلان کیا۔ پیرو میں گزشتہ دس برسوں میں یہ ساتواں صدر تھا۔ کانگریس آج بدھ کو نیا سپیکر منتخب کرے گی جو موجودہ مدت 28 جولائی 2026 تک عبوری صدر کا عہدہ سنبھالے گا۔