برطانیہ : چین کیلئے جاسوسی کے الزام میں 3افراد گرفتار
لندن(اے ایف پی)برطانوی پولیس نے تین افراد کو چین کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان کی عمریں 39، 43 اور 68 سال ہیں۔۔۔
ایک شخص مبینہ طور پر حکومتی رکن پارلیمنٹ کا شریک حیات ہے ۔ پولیس نے لندن، ویلز اور سکاٹ لینڈ میں چھاپے مارے ۔ سکیورٹی وزیر ڈان جاروس نے کہا کہ اگر ثبوت ملے تو چین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔