بنگلہ دیش میں چراغاں پر پابندی
ڈھاکہ (اے ایف پی)بنگلہ دیش نے توانائی کے بحران کے پیشِ نظر فلنگ سٹیشنز پر سکیورٹی سخت کر دی، طلباء کو گھروں میں بھیج دیا، چراغاں پر پابندی لگا دی ۔جنوبی ایشیائی ملک کے تقریباً 17 کروڑ باشندے اپنی تیل اور۔۔
گیس کی ضرورت کا 95 فیصد درآمد کرتے ہیں۔ قومی تیل کمپنی بنگلہ دیش پیٹرولیم کارپوریشن نے اتوار کو زیادہ تر گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فروخت محدود کر دی۔ پیر کے روز بھی فلنگ سٹیشنز کے باہر لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔وزارت توانائی کے ترجمان محمد عارف صادق نے کہا کہ پولیس اور فوج کو پٹرول پمپوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے خطوط بھیجے گئے ہیں۔وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے اعلان کیا کہ حکومتی عمارتوں پر یومِ آزادی (26 مارچ) اور عید کی روایتی سجاوٹ میں روشنی کے استعمال کو کم کیا جائے گا۔ شاپنگ مالز کو بھی لائٹنگ سے منع کر دیا گیا ہے ۔