ایرانی حملوں سے بچاؤ:آبنائے ہرمز میں لنگر انداز جہازچین سے تعلق ظاہر کرنے لگے
پیرس(اے ایف پی)خلیج اور آبنائے ہرمز میں لنگر انداز یا گزرنے والے جہاز ایرانی حملوں سے بچنے کیلئے اپنی ٹریکنگ معلومات بدل کر چین سے تعلق ظاہر کر رہے ہیں۔۔
، شپنگ ٹریکر کے ڈیٹا کے مطابق ایران نے 28 فروری سے اہم راہداری تقریباً بند کر دی ہے ،کم از کم 10 جہازوں پر حملے ہو چکے ہیں۔ جہاز چینی مالک ظاہر کر کے خود کو ایران کے اہم اقتصادی شراکت دار کے ساتھ جوڑ رہے ہیں۔ ٹریڈ رسک تجزیہ کار نے کہا کہ یہ محتاط اقدامات ہیں تاکہ نشانہ بننے کے خطرے کو کم کیا جا سکے ۔ پچھلے ہفتے تقریباً 30 جہازوں نے اسی طرح کے اقدامات کیے ۔