مغربی کنارے میں آبادکاروں کے حملے غیر اخلاقی :اسرائیلی ربی

 مغربی کنارے میں آبادکاروں کے حملے غیر اخلاقی :اسرائیلی ربی

املاک یا کسی انسان کو نقصان پہنچانا غلط عمل:ایلیا کانوجوانوں کے نام کھلا خط

یروشلم(اے ایف پی)مقبوضہ مغربی کنارے کے بااثر اسرائیلی ربی ایلیاکیم لیوانون نے فلسطینیوں پر آبادکاروں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں غیر اخلاقی قرار دے دیا۔ ربی نے نوجوانوں کے نام کھلے خط میں کہا کہ املاک یا کسی بھی انسان کو نقصان پہنچانا غلط عمل ہے ۔ فلسطینی حکام کے مطابق اتوار کو آبادکاروں کے حملے میں تین فلسطینی شہید ہوئے جبکہ ایک روز قبل بھی فلسطینی شخص مارا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں