بحرین :بھارتی انجینئر گرفتار، اسرائیل کو حساس معلومات فراہم کرنیکا الزام
منامہ (آن لائن)بحرین میں بھارتی ٹیلی کمیونیکیشن انجینئر نتن موہن کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نتن موہن نے حساس دستاویزات، ویڈیوز اور تصاویر فراہم کیں۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔