نائیجیریا :ڈاکوؤں کے حملے میں 20افراد ہلاک

نائیجیریا :ڈاکوؤں کے  حملے میں 20افراد ہلاک

ابوجا(اے ایف پی)وسطی نائیجیریا کے ایک گاؤں میں ڈاکوؤں کے حملے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ مویشی لوٹ لیے گئے۔۔۔

 حملہ پلاٹیو ریاست میں کیا گیا ، ڈاکوؤں نے معمول کی گشت پر موجود سکیورٹی اہلکاروں پر اچانک حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 12 سکیورٹی اہلکار اور 8 مقامی افراد ہلاک ہوئے ، جو اپنی کمیونٹی کی حفاظت کر رہے تھے تھے ۔بعد ازاں مسلح افراد قریبی کمیونٹی میں گھس کر مویشی اور دیگر سامان بھی لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں