وسطی ایشیا کیساتھ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے :افغانستان

وسطی ایشیا کیساتھ تجارت 10 ارب  ڈالر تک بڑھائیں گے :افغانستان

کابل (اے ایف پی)افغانستان نے اگلے تین سے چار سال میں وسطی ایشیا کے ممالک کے ساتھ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے ، افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اتوار کو کہا کہ۔۔۔

 2025 میں شمالی پڑوسیوں کے ساتھ تجارت تقریباً2اعشاریہ7ارب ڈالر رہی، جو پچھلے سالوں کی نسبت اہم اضافہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کابل میں تاجکستان، ترکمانستان، کرغزستان، ازبکستان اور قازقستان کے نمائندوں سے ملاقات میں سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی مسائل، علاقائی تعاون اور تجارتی راستوں کی توسیع پر بات ہوئی۔ متقی نے کہا کہ افغانستان اپنی جیو اکنامک پوزیشن کا استعمال کر کے وسطی ایشیا کو جنوبی اور مغربی ایشیا سے جوڑنا چاہتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں