ابوظہبی :اتحاد ایئرویز کا کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان

ابوظہبی :اتحاد ایئرویز کا کرایوں  میں 50 فیصد کمی کا اعلان

تہران (آئی این پی )ایران جنگ کے باعث خطے میں فضائی سفر اور سیاحت شدید متاثر ہونے کے بعد ابوظہبی کی سرکاری ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے مسافروں کو راغب کرنے کے لیے پروازوں پر 50 فیصد تک کی بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔

 یہ رعایتیں مئی اور جون کے دوران سفری طلب بڑھانے اور خالی نشستیں بھرنے کے مقصد سے متعارف کرائی گئی ہیں۔ لندن سے سڈنی تک ابوظہبی کے راستے اکانومی کلاس کے ریٹرن ٹکٹ کی قیمت صرف 688 پائونڈ سے شروع ہو رہی ہے ، بزنس کلاس ریٹرن کرایے 2 ہزار 465 پائونڈ میں دستیاب ہونگے ۔ سنگاپور، ہانگ کانگ، بینکاک، مالدیپ اور ٹوکیو جیسے اہم مقامات کے لیے بھی رعایت دی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں