پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا نارویجن ولی عہد شہزادی سانس کا آلہ لگا کر عوامی اجتماع میں پہنچ گئیں
اوسلو(اے ایف پی)ناروے کی ولی عہد شہزادی میٹ مارٹ پھیپھڑوں کی ایک نایاب بیماری(پلمونری فائبروسس)میں مبتلا ہیں جس کی تشخیص2018میں ہوئی تھی۔۔۔
گزشتہ روز وہ پہلی بار عوامی اجتما ع میں ایک ایسا آلہ استعمال کرتے ہوئے نظر آئیں جو سانس لینے میں مدد دیتا ہے ۔52 سالہ شہزادی نے اوسلو میں پیرااولمپک گیمز میں کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران ناک میں لگنے والی نَسَل کینولا پہنی ہوئی تھی، جو ایک آکسیجن ڈیوائس سے منسلک تھی اور اسے شاہی محل کے ایک اہلکار نے اٹھا رکھا تھا۔ پلمونری فائبروسس نامی بیماری کے باعث انہیں کئی بار رخصت لینا یا اپنے سرکاری فرائض کم کرنا پڑے ہیں۔