جوبائیڈن کے بیٹے نے ٹرمپ کے 2 بڑے بیٹوں کو ’’کیج فائٹ ‘‘کا چیلنج دیدیا
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن کے بیٹے نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کے 2بڑے بیٹوں کو کیج فائٹ (مکسڈ مارشل آرٹس ) کے مقابلے کا چیلنج دے دیا۔۔۔
فریقین میں کئی سال سے لفظی جنگوں کا سلسلہ جاری تھا تاہم جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ایک ویڈیو پیغام میں ٹرمپ کے بیٹو ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور اریک ٹرمپ کو کیج فائٹ کا چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ میں ان کیخلاف فائٹ کیلئے 100 فیصد تیارہوں ، جس سے دونوں سیاسی خاندانوں کی دیرینہ کشیدگی ایک پے فی ویو شو میں بدل سکتی ہے ۔