آبنائے ہرمز ایران کیلئے ایٹم بم سے بھی زیادہ مؤثر ہتھیار بن گیا
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے دوران آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو روکنے کا معاملہ زیرِ بحث رہااور ابآبنائے ہرمز ایران کیلئے ایٹم بم سے بھی زیادہ مؤثر ہتھیار بن چکاہے۔۔۔
ایران نے خلیج فارس کو عالمی منڈیوں سے ملانے والی تنگ آبی گزرگاہ کے ذریعے سمندری ٹریفک پر کنٹرول حاصل کرکے توجہ اپنی طرف مرکوز کر لی ،اس سے امریکا اور اس کے اتحادی دباؤ میں آگئے اور دنیا بھرمیں تیل اور گیس کی سپلائی متاثرہوئی ،اب آبنائے ہرمز سے ٹیکس وصولی کی باتیں ہورہی ہیں ،جس سے اربوں ڈالر آمدن ہوگی ،ایسے میں آبنائے ہرمز ایران کو وہ فائدہ دے سکتی ہے جو کسی ایٹم بم سے حاصل نہیں کیا جاسکتا ۔