کرپشن کا الزام ،روس کے سابق وزیر دفاع پاول پوپوف کو 19سال قید کی سزا
ماسکو (اے ایف پی)روس میں ایک سابق اعلیٰ جنرل سابق وزیردفاع پاول پوپوف کو کرپشن کے الزام میں 19 سال قید کی سزا سنادی گئی۔۔۔
گزشتہ برس وسط 2024 میں یوکرین میں روسی پیشرفت کو درپیش مشکلات کے بعد کریملن نے وزارتِ دفاع کی قیادت میں بڑی تبدیلیاں شروع کیں، جس کے نتیجے میں کئی اعلیٰ جرنیل اور افسروں کو برطرف، گرفتار اور قید کیا گیا۔گزشتہ روز ماسکو کی ایک فوجی عدالت نے سابق وزیرِ دفاع پاول پوپوف کو 19 سال کی سخت قید کی سزا سنائی۔عدالت نے قرار دیا کہ انہوں نے ریاستی فنڈز میں تقریباً 25 ملین روبل (تقریباً 3 لاکھ ڈالر)کی خوردبرد کی، جو ماسکو کے قریب تعمیر ہونے والے پیٹریاٹ فوجی تھیم پارک کے منصوبے کیلئے مختص تھے ۔