فوڈسیفٹی قوانین کی خلاف ورزی،چین کی 7بڑی ای کامرس کمپنیوں کو جرمانہ
بیجنگ(اے ایف پی)چین کے مارکیٹ ریگولیٹر نے فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر سات بڑی ای کامرس کمپنیوں پر مجموعی طور پر 3.6 ارب یوآن (تقریباً 527 ملین ڈالر)کے جرمانے عائد کر دئیے ہیں۔۔۔
ادارہ برائے مارکیٹ ریگولیشن کے مطابق جرمانے جن کمپنیوں پر عائد کیے گئے ہیں ان میں علی باباکے تحت کام کرنے والی کمپنیاں ٹاؤ باؤ ،جے ڈی ڈاٹ کام ، پینڈو ڈواورڈوین شامل ہیں ۔