بھارت:شادی میں رس گلے لینے پر کیٹرنگ والے نے بچے کو تندور میں پھینک دیا
لکھنو(دنیا مانیٹرنگ)بھارت میں ایک سفاک شخص نے رس گلے لینے پر بچے کو تندور میں پھینک دیا۔
یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا ،11 سالہ چمن اپنی نانی کے ساتھ کسی رشتے دار کی شادی میں گیا تھا جہاں وہ کھانے پکانے کے حصے میں گیا اور رس گلے لینے لگا جس پر کیٹرنگ والے نے بچے پر غصہ کیا۔بچے کے بار بار رس گلے لینے پر کیٹرنگ ٹھیکیدار نے پہلے بچے کو پکڑ کر ڈرایا پھر اسے اٹھا کر جلتے ہوئے تندور کے قریب لے گیا جس دوران بچہ توازن کھو بیٹھا اور تندور میں جاگرا۔بچے کو علاج کیلئے لکھنؤ میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا۔