میرا تبصرہ ٹرمپ پر نہیں تھا
ویٹی کن (مانیٹرنگ ڈیسک )کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے اپنے بیان کی وضاحت کردی اور کہا کہ اُن کا تبصرہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں نہیں تھا۔
پوپ لیو نے امریکی صدر کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ افریقی ممالک کے دورے میں دئیے گئے اُن کے بیانات کو میڈیا نے غلط انداز میں پیش کیا۔پوپ نے کیمرون میں دئیے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ‘‘دنیا کو مٹھی بھر ظالم تباہ کر رہے ہیں’’۔پوپ نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ان کا تبصرہ صدر ٹرمپ کے بارے میں نہیں تھا، ان کی تقریر ٹرمپ کی جانب سے ان پر تنقید سے پہلے کی لکھی ہوئی تھی۔