ایران :انٹرنیٹ بندش 50ویں دن میں داخل، زندگی متاثر

ایران :انٹرنیٹ بندش 50ویں  دن میں داخل، زندگی متاثر

پیرس(اے ایف پی)ایران میں مڈل ایسٹ جنگ کے آغاز پر نافذ انٹرنیٹ بندش اب 50ویں دن میں داخل ہو گئی ہے ، ماہرین کے مطابق یہ کسی بھی معاشرے میں غیر معمولی ہے۔

نیٹ بلاکس نے بتایا کہ سات ہفتوں سے ملک عالمی انٹرنیٹ سے منقطع ہے ، جس سے شہریوں کے روزگار اور انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ مقامی سطح پر محدود انٹرنیٹ کام کر رہی ہے ، لیکن عالمی ویب تک رسائی کے لیے بعض افراد وی پی این استعمال کر رہے ہیں، جس پر گرفتار یا قید کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں