آبنائے ہرمز سے معمول کی آمدورفت برقرار رکھی جائے :چین
بیجنگ(مانیٹرنگ نیوز،اے ایف پی)چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی معمول کی آمدورفت جاری رہنی چاہیے ۔۔۔
چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق صدر شی نے یہ بات سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی۔مشرقِ وسطٰی کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین فوری اور جامع جنگ بندی اور عسکری کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے اور امن کی بحالی کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔چینی صدر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی معمول کے مطابق آمدورفت خطے کے ممالک اور عالمی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے ۔