پیر س میں ایکس ،گراک تحقیقات ایلون مسک نے بلاوا نظر انداز کر دیا

پیر س میں ایکس ،گراک تحقیقات  ایلون مسک نے بلاوا نظر انداز کر دیا

پیرس(اے ایف پی)پیر س میں ایکس اور گراک کی تحقیقات کے سلسلے میں ایلون مسک نے بلاوا نظر انداز کر دیا۔مشہور امریکی ٹیک ارب پتی ایلون مسک پیرس کے پراسیکیوٹرز کی جانب سے بلائے گئے رضاکارانہ انٹرویو میں حاضر نہیں ہوئے ۔۔۔

یہ انٹرویو ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور اے آئی چیٹ بوٹ گراک کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا گیا تھا۔ تحقیقات ایکس کی الگورتھم کے سیاسی مداخلت اور گراک کی مواد کی خلاف ورزی کے الزامات پر جاری ہے ۔ پراسیکیوٹرز نے مسک کا نام لیے بغیر کہا کہ بلائے گئے افراد کی غیر موجودگی نوٹ کر لی گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں