جاپان:7اعشاریہ4شدت کا زلزلہ
ٹوکیو(اے ایف پی)شمالی جاپان کے علاقے کوجی ایواتے میں پیر کو 7اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے کے بعد 80 سینٹی میٹر (31 انچ) بلند سونامی کی لہر دیکھی گئی۔۔
زلزلے سے علاقے میں عمارتیں لرز اٹھیں، زلزلے سے دارالحکومت ٹوکیو میں بڑی عمارتیں بھی ہل گئیں، فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے ۔