این پی ٹی پر دستخط کرنے والے ممالک کا کل اجلاس
نیو یارک(اے ایف پی)اقوام متحدہ میں جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) پر دستخط کرنے والے ممالک کل پیر کو ملاقات کریں گے ، تاہم کسی معاہدے پر پہنچنے کی امید کم ہے کیونکہ جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
امریکا اور روس کے نیو سٹارٹ معاہدے کے ختم ہونے کے بعد دوطرفہ ہتھیاروں پر کنٹرول نہیں رہا، اقوام متحدہ کی نمائندہ ازومی ناکامیتسو نے خبردار کیا کہ عالمی جوہری خطرات بڑھ رہے ہیں۔واضح رہے این پی ٹی کا مقصد جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنا اور پرامن شہری جوہری توانائی میں تعاون کو بڑھانا ہے۔