نیپال:دریا کے کناروں پر قائم غیر قانونی بستیاں مسمار
کٹھمنڈو (اے ایف پی) نیپال نے دارالحکومت کٹھمنڈو با گمتی دریا کے کنارے قائم غیر قانونی بستیوں کو مسمار کرنا شروع کر دیا، جہاں ہزاروں لوگ رہائش پذیر تھے۔
بھاری پولیس نفری کی موجودگی میں کارروائی کی گئی۔ مقامی رہائشی پرامن طور پر اپنے سامان لے کر گئے ، تاہم کئی دہائیوں سے بسنے والے افراد بے گھر ہو گئے ۔ وزیر اعظم بلدین شاہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سیلاب کے خطرے والے علاقوں سے شہریوں کو محفوظ بنانے اور دریا کی صفائی کے لیے ضروری ہے۔