کابل ایئرپورٹ خودکش حملہ امریکی عدالت نے افغان شہری محمد شریف اللہ کو مجرم قرار دیدیا

کابل ایئرپورٹ خودکش حملہ امریکی عدالت نے افغان شہری  محمد شریف اللہ کو مجرم قرار دیدیا

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی وفاقی جیوری نے افغان شہری محمد شریف اللہ کو 2021 میں کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملے میں کردار کے الزام میں مجرم قرار دیدیا۔

دھماکے میں 170 افغان شہری اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے ۔ شریف اللہ اسلامی ریاست خراسان کارکن ہے ، اس پر دہشت گرد تنظیم کو مالی امداد فراہم کرنے کی سازش کے الزامات تھے ۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق مجرم نے دھماکے کے مقام تک بمبار کو پہنچانے اورالقاعدہ کے جنگجوؤں کو ہتھیاروں کی ہدایات دینے میں مدد کی۔اسے 20 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔واضح رہے شریف اللہ کو مارچ 2025 میں پاکستان سے امریکا منتقل کر کے ورجینیا میں مقدمہ چلایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں