ناروے :نوبیل امن انعام کیلئے 287نامزدگیاں جمع

ناروے :نوبیل امن انعام  کیلئے 287نامزدگیاں جمع

اسلو (اے ایف پی)ناروے کے نوبل انسٹیٹیوٹ نے اعلان کیا کہ رواں سال نوبل امن انعام کیلئے 287 نامزدگیاں جمع کرائی گئی ہیں۔

جن میں 208 افراد اور 79 ادارے شامل ہیں۔ انسٹیٹیوٹ نے کہا کہ اگرچہ یہ تعداد 2016 کے ریکارڈ 376 سے کم  ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق نامزدگیوں کی شناخت 50 سال تک خفیہ رکھی جاتی ہے ، تاہم یوکرینی صدر زیلنسکی، سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کا نام سامنے آیاہے ۔ نامزدگیوں کی آخری تاریخ 31 جنوری تھی، کمیٹی کے ارکان پہلی ملاقات میں اضافی نام بھی شامل کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں