سری لنکا :ایندھن مہنگا ہونے سے مہنگائی 5اعشاریہ4فیصد تک پہنچ گئی
کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا میں توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے اپریل میں مہنگائی 5اعشاریہ4فیصد تک پہنچ گئی۔
حکومت کے مطابق مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے نقل و حمل اور خوراک کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ اپریل میں غیرخوراکی مہنگائی 6 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ معاشی بحالی کی کوششوں کے لیے بڑا چیلنج ہے ۔