آسٹریلیا کی خوبصورت سڑک پر سیاحوں کا ہجوم ، مقامی افراد پریشان
جرنگونگ(اے ایف پی)سڈنی کے جنوب میں واقع جرنگونگ میں خوبصورت سڑک کی سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹس نے اسے غیر معمولی سیاحتی مرکز بنا دیا ، لیکن مقامی رہائشی ناخوش ہیں۔
انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور چین کے ریڈ نوٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر کے بعد، لوگ سڑک پر کھڑے ہو کر سیلفیاں لیتے ہیں، گاڑیاں روک کر مناظر کی عکس بندی کے دوران کوڑا کرکٹ وہیں چھوڑ جاتے ہیں۔مقامی افراد نے بتایا کہ یہ صورتحال برداشت سے باہر ہو گئی ہے ۔، اب وہ اپنے پرسکون علاقے میں سیاحتی ہجوم سے نجات چاہتے ہیں۔وائرل پوسٹس کی وجہ سے سیاح اب پورے ایشیا سے جرنگونگ پہنچ رہے ہیں۔