کیوبا پر نئی پابندیوں کا اعلان
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کے خلاف نئی پابندیوں کا حکم جاری کردیا۔۔۔
جن میں غیر ملکی بینکوں کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے جو کیوبا کی حکومت کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں، ساتھ ہی امیگریشن سے متعلق پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔صدارتی حکم نامے کے تحت ٹرمپ نے ان افراد اور اداروں پر بھی پابندیاں لگائی ہیں جو کیوبا میں توانائی، کان کنی اور دیگر شعبوں سے وابستہ ہیں، اور ان تمام افراد کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جن پر سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔